پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب

 لاہور( خبرنگار)محکمہ ہاؤسنگ کے ترقی پانے والے ملاز مین کی جانب سے پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام افیسران سمیت کثیر تعداد میں ملازمین کی شرکت ،پنجاب سول سیکر ٹریٹ کے ترقی پانے والے ملازمین نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ایسوسی ایشن کی ملازمین کی ویلفیئر بارے کی گئی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا فرینڈز گروپ کے بانی رکن رحمت علی بھٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایسوسی ایشن کے دور میں ملازمین 1 تا16 سکیل کی جتنی ترقیاں ہوئی ہیں سیکرٹریٹ کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی بالخصوص سپر نٹنڈنٹس کی نئی 60 سیٹوں کی منظوری یکتا اقدام ہے ۔ تقریب سے ایسوسی ایشن کے نمائندوں راجہ سہیل احمد،سینئر نائب صدر،چوہدری غلام غوث جنر ل سیکر ٹری ،چوہدری شاہد محمود فنانس سیکر ٹری اور عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری نے بھی خطاب کیا ترقی پانے والوں میں ۔میاں محمد اعوان، گل رحمان ،سکندر حیات ،سالم خان ،محمد الیاس ،قاسم جٹ اور اکرام بٹ ،شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1