بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین سے بغاوت ہے،میاں مقصود

بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین سے بغاوت ہے،میاں مقصود

 لاہور( نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانا آئین سے بغاوت ہے حکومت سپریم کوٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فوری اعلان کرے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں بلدیاتی ادارے جمہورت کی نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں اور ملکی آئین کے مطابق حکومت لوکل باڈیزالیکشن کروانے کی پابند ہے مگر جمہوریت کے نام نہاد دعویدار ہمارے حکمران اپنی شکست کے خوف سے لوکل باڈیز کے انتخابات سے دانستہ طورپر راہ فرار اختیار کرہے ہیں جو آئین سے کھلی بغاوت ہے۔ بلدیاتی اداروں میں منتخب قیادت نہ ہونے کے باعث کئی سالوں سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں اور بیوروکریسی کو بلدیاتی اداروں کی سربراہی سونپ دی گئی ہے جو اسے گھن کی طرح چاٹ رہی ہے ۔انھوں نے مذید کہا کہ سینٹ کے ا نتخابات میں سیاست دانوں کی بھیڑبکریوں کی طرح خرید وفروخت ہو رہی ہے جو بہت شرم ناک بات ہے عوام حکمرانوں کو ووٹ اس لیے نہیں دیتے کہ ان کے حقوق کی پامالی کی جائے بلکہ وہ یہ سوچ کر ووٹ دیتے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہو اور انصاف ملے ، لیکن معاملات اس سوچ کے بلِ کل برعکس چلائے جا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے میں ایسی جمہورت سود مندنہیں ہو سکتی جس میں عام افراد کو بنیادی سہولیات میسر نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1