نجی یورنیورسٹی کے 3 ہزار طلباء سے ناانصافی ہو رہی ہے،ڈاکٹر اویس
لاہور(نمائندہ خصوصی)مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کا ہنگامی اجلاس کوآرڈینیٹر لاہور ڈاکٹر اویس گیلانی کی زیر صدارت ہوااجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایک نجی یورنیورسٹی کے 3 ہزار طلباء سے ناانصافی ہو رہی ہے طلباء سے اربوں روپے فیس لینے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ انہیں ڈگری دینے سے انکار کررہی ہے ۔ یونیورسٹی نے دوہری ڈگری پروگرام کے تحت ہزاروں طلباء کی رجسٹریشن کی جس کے عوض اربوں روپے فیس وصول کی تاہم جب ڈگری دینے کا وقت آیا تو اپنے وعدے سے منحرف ہو گئی۔ اجلاس میں سید باسط علی، اعجاز مصطفوی، جبار یوسف، محمد علی، زوہیب فاروق،سرگودھا یونیورسٹی سے محمد عثمان مختار، پنجاب یونیورسٹی سے طاہر فرید، منہاج یونیورسٹی سے محمد قاسم، یونیورسٹی آف لاہور سے محسن وقار،محمد اویس ،بابر جٹ،عمران جٹ نے شرکت کی۔ طلباء رہنماؤں نے کہا کہ انصاف مانگنے والے طلباء کو یونیورسٹی انتظامیہ مختلف حیلے، بہانوں سے ہراساں کررہی ہے اور ان کا تعلیمی مستقبل خراب کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ ایم ایس ایم کے طلباء نے کہا کہ اگر متاثرہ طلباء کے مطالبات نہ مانے گئے تو ان سے ملکر بھرپوراحتجاج کرینگے۔