حکمرانوں کی نااہلی سے بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے،شیخ طلال امجد

حکمرانوں کی نااہلی سے بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے،شیخ طلال امجد

 لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممتاز رہنمااورسماجی شخصیت شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ جہاں عوام بھوک اوربیماری سے مررہے ہوں وہاں شاہراہوں کی تعمیر پرزورنہیں دیا جاتا۔ہمارا ملک اورمعاشرہ فنڈز کے ضیاع کامتحمل نہیں ہوسکتاحکمرانوں کی ترجیحات عوام کی ضروریات سے مطابقت نہیں رکھتیں، پچھلی تین دہائیوں میں آنیوالے حکمرانوں اوران کے حواریوں نے لوٹواورپھوٹو کے سواکچھ نہیں کیاان کابرطانیہ اورسعودیہ سمیت مختلف ملکوں میں اربوں پاؤنڈاوراربوں ریال کابڑے پیمانے پرکاروبار ہے جبکہ وہ دوسروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں۔قومی اداروں کواپ گریڈجبکہ ہنرمندوں کوروزگارفراہم کرناکبھی ان کاایجنڈا نہیں رہا۔اگرحکمران خاندان اپناپیسہ پاکستان منتقل کرلے تواس ملک میں کوئی بیروزگاررہے اورنہ کسی کوبھوکاسوناپڑے ۔ اپنے ایک بیان میں شیخ طلا ل امجد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مزدوروں اورمحنت کشوں کی توانائیوں اورصلاحیتوں کاضیاع قومی المیہ ہے ، مزدورطبقات کوزندگی سے مایوس نہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں عام آدمی کوشریک اقتداراوران کا صوبائی اداروں ہراعتماد بحال کیا مگرشریف برادران شکست کے ڈر سے بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقادتک جمہوریت کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں اورگلی محلے کی سطح کے مسائل کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی سے ملک میں ہرروزکوئی نہ کوئی نیابحران پیداہوجاتاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1