شا ہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں پاک ،سعودیہ تعلقات مستحکم ہوں گے،میا ں عرفان

شا ہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں پاک ،سعودیہ تعلقات مستحکم ہوں گے،میا ں ...

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ شا ہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ عقیدے میں بندھے ہوئے ہیں اور قیام پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت سے سعودی فرمانروا کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں خاص مقام ہے۔ پاکستان دونوں اسلامی ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے مابین روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مزید ہیں اور دن دونوں ممالک میں ہر سطح پر تعاون پایا جاتا ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کے دورہ سعودی عرب سے یہ دونوں ممالک مزید ایک دوسرے سے قریب آئیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1