اسلام آباد کی ہا ؤسنگ سکیم کامنرز سکائی گا رڈن کے پہلے فیز کی قرعہ اندازی

اسلام آباد کی ہا ؤسنگ سکیم کامنرز سکائی گا رڈن کے پہلے فیز کی قرعہ اندازی

 لاہور(پ ر)ملک کی ممتا ز اور اسلام آباد کی معروف ہا ؤسنگ سکیم کامنرز سکائی گا رڈن کے پہلے فیز کامنرز فلاور ویلی کے خوش نصیب ممبران کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تقریب گز شتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں ممبران، انکی فیملیز، اور معززین شہر کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جما عت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم جبکہ صدر محفل کامنرز سکائی گا رڈن کے سی ای او چوہدری محمداسماعیل تھے۔ امیر العظیم اور چوہدری محمد اسماعیل نے کمپیو ٹر کا بٹن دبا کے شفا ف انداز میں قرعہ اندازی کی۔ قبل ازیں شرکا ء کو کامنرز سکائی گا رڈن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں با رے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس مو قع پر امیر العظیم نے کہا کہ کامنرز سکائی گا رڈن ایک معیاری پراجیکٹ ہے جس کو حبیب رفیق اینڈ کو اور شاہین انٹر پرائزز جیسی نامور اور اچھی شہرت کی حامل کمپنیاں ڈویلپ کر رہی ہیں۔  چوہدری محمد اسمعیل نے کامنرز (عام آدمی)کیلئے معیاری اور سستی ہا ؤسنگ سکیم کامنرز سکائی گا رڈ ن بنا کر انکو سپیشل بنا دیا۔ کامنرز سکائی گا رڈن کے چیف ایگزیکٹو چوہدری اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ میرا مشن ہے کہ کام بولے اور لوگ بولیں۔ انشا ء اللہ اس پر اجیکٹ کو دی گئی ڈیڈ لائن میں مکمل کرینگے اور بہت جلد ممبران کو گھر بنانے کی پوزیشن میں لے آئیں گے۔ ممبران کے تعا ون سے ہی ڈویلپمنٹ اور دوسرے سنگ میل عبور کئے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامنرز سکائی گا رڈن میں یونیورسٹیاں ، میڈیکل کالج،سکول،ہسپتال،ریستوران سمیت ہر سہولت ہو گی،حبیب رفیق اینڈ کو جیسی شہرت یا فتہ کمپنیوں کو ڈویلپمنٹ کا کام دینے کا واحد مقصد یہ ہے کہ کامنرز سکائی گا رڈن میں ہو نے والا ترقیاتی کام بلند معیار کا ہو جس کی مثال دنیا دے۔چوہدی محمداسماعیل نے اعلان کیا کہ اس پر اجیکٹ میں ہم پانچ مرلے کے پلاٹ غریب بیواؤں کو میرٹ پر دینگے اور ہو سکا تو انکو گھر بھی بنا کر دینگے۔اس موقع پر ڈائیریکٹر کامنرز سکائی گا رڈن ڈاکٹرسید مصطفےٰ اشرف،میاں مقبول احمد، چوہدری محمد حنیف اور سید عرفان شاہ نے بھی خطا ب کیا،

مزید : کامرس