ایگزم بینک 2 نیو کلیئر پاور پلانٹس کیلئے 6 ارب ڈالر قرض فراہم کریگا

ایگزم بینک 2 نیو کلیئر پاور پلانٹس کیلئے 6 ارب ڈالر قرض فراہم کریگا

اسلام آباد (این این آئی) ایگزم بینک آف چائنا پاکستان کو دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے ساڑھے 6ارب ڈالر قرضہ فراہم کریگا۔ ذرائع کے مطابق ایگزم بینک آف چائنا نے پاکستان کو دو نیو کلیئر پاور پلانٹس کیلئے قرضہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، 2200میگاواٹ کے حامل دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے قرضے کی رقم 6ارب 50کروڑ ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ دونوں پاور پلانٹس کراچی کے ساحل پر تعمیر کئے جائینگے۔ ایکنک کمیٹی نے پاور پلانٹس کے اس منصوبے کیلئے 958ارب روپے کی منظوری دی تھی جبکہ اٹامک انرجی کمیشن نے چین کیساتھ ان پلانٹس کی تعمیر کیلئے 7ارب 90کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

مزید : کامرس