پروفیسر کاواموتو کی سر براہی میں سائی تاما یونیورسٹی جاپان کے وفد کا دورہ الخدمت فاؤنڈیشن

پروفیسر کاواموتو کی سر براہی میں سائی تاما یونیورسٹی جاپان کے وفد کا دورہ ...

 لاہور(وقائع نگار)سائی تاما یونیورسٹی جاپان کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر کاواموتو کی سر براہی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر کا مطالعاتی دورہ کیاجہاں اُنہیں ملک بھر میں جاری الخدمت فاؤنڈیشن کی سر گرمیوں کے بارے میں ملٹی میڈیا پریزنٹیشن دی گئی الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے جاپانی وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور جاپان کی عوام نے مصیبت کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی یہ تعاون جا ری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جاپان حکومت کے تعاون سے صاف پانی سمیت صحت کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن بھی جاپان میں سونامی آنے پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے چکی ہے اِس موقع پر سائی تاما یونی ورسٹی کے پروفیسر کاوا موتونے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں مستحقین کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ الخدمت پنجاب کے سیکرٹری اکرام الحق سبحانی نے وفد میں شامل طلبہ و طالبات کو تحائف پیش کئے اور انہیں حکومت جاپان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا بھی دورہ بھی کروایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4