ملتان سے منسلک سکولوں کے اساتذہ کیلئے کیپسٹی بلڈنگ کا کام مکمل کر لیا ہے ، ترجمان

ملتان سے منسلک سکولوں کے اساتذہ کیلئے کیپسٹی بلڈنگ کا کام مکمل کر لیا ہے ، ...

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم کے تحت بچہ مزدوروں کی شام کے اوقات میں مفت تعلیم کے پائلٹ پروجیکٹ سے ملتان میں منسلک 34سکولوں کے 230اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کا کام مکمل کر لیا ہے ترجمان کے مطابق اس تربیت سے ان سکولوں کے طالبعلموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو گی واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مزدور بچوں و گھریلو نوکرانیوں کی تعلیم کے ذریعے بحالی کا پائلٹ پروجیکٹ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شروع کیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت ان اضلاع میں5ہزار ضرورت مند طلبا ء و طالبات کو شام کے اوقات میں مفت تعلیم مہیا کی جارہی ہے۔      دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے انٹرایکٹو کلاس روم ٹیکنالوجی سے لاہورو ملتان میں منسلک13سکولوں کا تھرڈ پارٹی تجزیہ شروع ہو گیا ہے۔اس تجزیہ کا مقصد انٹر ایکٹو کلاس روم ٹیکنالوجی کے پائلٹ پروجیکٹ کی افادیت کا جائزہ لینا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4