تحفظ مدارس و استحکام پاکستان کے سلسلہ میں علماء کنونشن8مارچ کو ہو گا

تحفظ مدارس و استحکام پاکستان کے سلسلہ میں علماء کنونشن8مارچ کو ہو گا

 لاہور (پ ر)جمعیۃ علماء اسلام تحصیل رائیونڈ کے زیر اہتمام 8مارچ بروز اتوار بعد نماز ظہر بمقام کیسا منٹو میرج ہال رائے ونڈ میں تحفظ مدارس و استحکام پاکستان کے سلسلہ میں علماء کنونشن منعقد ہوگا، جس کے مہمان خصوصی جمعیۃ علماء اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل حضرت مولانا مفتی مظہر اسعدی ہونگے جبکہ دیگر مقررین میں مولانا سید محمود میاں،مولانا محب النبی، حافظ اشرف گجر، حافظ غضنفرعزیز، مولانا محمد حسین ،مفتی خلیل الرحمن، مولانا یوسف جام ، حافظ مسرور حسن ضیاء شامل ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4