حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہو ئے ہے، ڈاکٹر ندیم اشرف

حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہو ئے ہے، ...

 لاہور (پ ر ) ایف اے جی پی پنجاب کے صدر ٹکٹ ہولڈر وائس چےئرمین معروف مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر ندیم اشرف امن کمیٹی پنجاب کے صدر مسلم لیگی رہنما محمد سلیم رضا نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت نے عوام کی ترجمانی کی ہے مسلم لیگ ن حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری رکھے ہو ئے ہے قوم کو جلد ہی بحرانوں سے نجات دلائی جائے گی مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت پر کادی حد تک قابوں پالیا گیا ہے مخالفین تنقید اور الزام تراشی کے ذریعے اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں جنہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ملکی معیشت کے استحکام کو یقینی بنانا ہی حکومت کی اولین ترجیحی ہے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں ۔   ۔   جبکہ ملکی ترقی کیلئے بے شمار منصوبوں کا آغاز کر کے میاں شہباز شریف نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی پنجاب اور انجمن تاجران بینک سٹاپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی تاجر برادری اور دیگر سماجی رہنما مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کروانے میں اپنا کردار ادا کر ے تاکہ بلدیاتی سطح پر عوام کو بنیادی مسائل حل کئے جا سکے آخر میں ملکی سلامتی خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی

مزید : میٹروپولیٹن 4