سائیں محمد عظیم اللہ کا عرس
لاہور (پ ر) عظیم روحانی پیشوا سائیں محمد عظیم اللہ رضاکی کے دوسرا سالانہ عرس کی تقریبات گزشتہ روز عظیم نگر اڈا کھراج پورہ ضلع بہاولنگر میں شروع ہوگئی ہیں جوکہ 6 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اختتامی دعا 6 مارچ بروز جمعہ 11 بجے دوپہر صاحبزادہ فقیر احمد و صاحبزادہ محمد ابو سعد رزاکی فرمائیں گے جبکہ مفتی محمد عباس سیالوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ وابستگان اوردیگر عوام شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔