عدالت نے2بچے ماں کے حوالے کر دیے
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے 2بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواستگزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں درخواست گزار صائمہ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی شادی 4سال قبل ارشد سے ہوئی جس میں سے اس کے 2بچے ناصر اور نادیہ پیدا ہوئی ،کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی اس کے تینوں بچوں کو بھی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو والدہ کے ساتھ بھجواتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔