پولیس کو پسند کی شادی کرنیوالے 2جوڑوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم

پولیس کو پسند کی شادی کرنیوالے 2جوڑوں کوہراساں نہ کرنے کا حکم

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے 2جوڑوں کی جانب سے پولیس کی جانب سے انہیں دائر ہراساں کرنے کی دائر درخواستوں پر عدالت نے پولیس کو انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا عدالت میں درخواست گزارتانیہ اورستارہ نے عدالت میں دائر درخواست میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر اپنی پسند سے شادی کی ہے جس کا ان کے گھر والوں کو دکھ ہے اور اسی وجہ سے وہ مقامی پولیس سے مل کر انہیں مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کررہے ہیں   ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے مقامی پولیس کو درخواست گزار جوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4