سٹی ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان کے اثاثوں کی نیلامی آج ہو گی

سٹی ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان کے اثاثوں کی نیلامی آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے امارت گلوبل اسلامک بینک کے نادہندہ سٹی ٹیکسٹائل ملز پرائیویٹ لمیٹڈ سینچری ٹاون چوک کلمہ چوک آفس مالکان کے اثاثوں کی نیلامی کورٹ آکشنر میاں اظہر حسین کرائیں گے۔بینکنگ عدالت نے پچھلی سماعت پر یہ شیڈول جاری کرتے ہوئے نیلامی کا حکم دیا تھا امارت گلوبل اسلامک بینک نے بینکنگ کورٹ میں سٹی ٹیکسٹائل ملز پرائیوٹ لمیٹڈ کے سینچری ٹاون کلمہ چوک افس انتظامیہ کو فریق بنا کر قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا تھا جس پر عدالت نے پچھلی سماعت پر کمپنی مالکان محمد اشرف محمود اور زارا اشرف کے خلاف اور بینک کے حق میں ایک کروڑ 21 ہزار 818 روپے کی ڈگری جاری کی اور ان کو بینک کا قرض واپس کرنے کا حکم دیا مگر انہوں نے عدالتی حکم کو نظر انداز کر دیا گیا جس پر عدالت نے مذکورہ اثاثوں کی نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔