حضرت بابا محمدسرورؒ کاسالانہ 3روزہ عرس 09مارچ سے پنڈی بھٹیاں میں شروع ہوگا

حضرت بابا محمدسرورؒ کاسالانہ 3روزہ عرس 09مارچ سے پنڈی بھٹیاں میں شروع ہوگا
 حضرت بابا محمدسرورؒ کاسالانہ 3روزہ عرس 09مارچ سے پنڈی بھٹیاں میں شروع ہوگا

  


 لاہور(پ ر)حضرت بابا محمد سرورسرکار سروری قادری قلندریؒ کے دوسرے سالانہ عظیم الشان عرس کی تین روزہ تقریبات 09مارچ سے پنڈی بھٹیاں 2چک ذخیرہ میں شروع ہورہی ہیں۔09مارچ کو غسل،10مارچ کو چراغ اور11مارچ کو خصوصی دعا کروائی جائیگی ۔روح پرور اور فیض و برکات کی محافل کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا عرس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں کے علاوہ لاہور سے خصوصی جماعت عرس تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی۔    جبکہ عرس کے سلسلہ میں خصوصی انتظامات انکے صاحبزادوں خادم دربار صاحبزادہ سجاد علی،صاحبزادہ وقاص علی‘ صاحبزادہ شفقت علی ، صاحبزادہ خالد علی اور صاحبزادہ مٹھو بادشاہ کی زیر نگرانی ہوں گے اور تین دن تک لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا ۔     یاد رہے کہ حضرت بابا محمد سرور ؒ جوکہ حضرت سلطان باہوؒ سرکار کے مرید خاص ہیں انہوں نے ہمیشہ سے لوگوں کی خدمت کو مشن بنارکھا تھا اور زندگی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کو ہی دنیا وآخرت کی کامیابی قرار دیتے تھے۔انہوں نے زندگی کازیادہ حصہ لاہور بادامی باغ کے علاقہ میں محنت مزدوری کرکے گذارا۔آپ کی سادگی،نماز اور درس کی پابندی سے بہت سے لوگ آپؒ کے گرویدہ ہوگئے اور آپ کاعرس شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔عرس تقریبات کے سلسلہ میں زائرین کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4