نو اں کوٹ، گھر یلو حالا ت سے تنگ30سا لہ نوجوان نے خودکشی کرلی

نو اں کوٹ، گھر یلو حالا ت سے تنگ30سا لہ نوجوان نے خودکشی کرلی

 لا ہور (کرا ئم سیل ) نو اں کوٹ کے علاقہ میں30سا لہ نوجوان نے گھر یلو حالا ت سے تنگ آ کرخودکشی کرلی۔ پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ نواں کوٹ کے علاقے جھگیاں ناگرہ کا رہائشی 30سالہ بابر یوسف بے اولادی کے طعنے ملنے کی وجہ سے پریشان رہتا تھا جبکہ اولاد کیلئے علاج معالجے اوردوسرے معاملات کیلئے لئے گئے قرض کی وجہ سے اسے لوگوں کی جانب سے پریشان بھی کیا جارہا تھا۔ محلے داروں کاکہنا تھا کہ ان دنوں اس کے پاس کھانے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے جس کے نتیجے میں بابر نے گذشتہ روز پنکھے سے لٹک کرخودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مر دہ خانہ میں جمع کرادی ہے ۔

مزید : علاقائی