شاہدرہ ٹاؤن، 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا

شاہدرہ ٹاؤن، 35سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرا ئم سیل )شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم شخص ریل گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ،پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی نے ریل گاڑی کے سامنے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے ریلوے لائنوں پر نامعلوم شخص جا رہا تھا کہ فیصل آباد سے لاہور آنے والی ریل گاڑی کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص ریل گاڑی کے قریب آنے پر خود چھلانگ لگا کر ریل گاڑی کے نیچے آگیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق ورثاکے ملنے پر معلوم ہو نگے۔

مزید :

علاقائی -