پولیس نے قبضہ گروپ سے برطانیہ پلٹ خاتون کا مکان چھڑوا دیا

پولیس نے قبضہ گروپ سے برطانیہ پلٹ خاتون کا مکان چھڑوا دیا

 لاہور(کرائم سیل)گرین ٹاؤن پولیس نے قبضہ گروپ سے برطانیہ پلٹ خاتون کا مکان چھڑوا دیا۔نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگوکرتے ہوئے متاثرہ خاتون نائلہ اختر نے بتایا کہ وہ برطانیہ کی نیشنلٹی ہولڈر ہے ۔اس نے اپنا ایک مکان گرین ٹاؤن میں اپنے بہنو ئی عرفان کو دیکھ بھال کے لیے دیا تھا لیکن اس نے وہ مکان ایک اور پارٹی کو گروی پر دے دیا۔اس امر کی اطلا ع ملنے پر نائلہ نے پاکستان آ کر تھانہ گرین ٹاؤن میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او سلیم سندھو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملہ حل کروا کے مکان خاتون کے سپرد کروا دیا۔

مزید : علاقائی