مزنگ، معمولی جھگڑے پر تین دوستوں کو فائر کرکے زخمی کردیا گیا

مزنگ، معمولی جھگڑے پر تین دوستوں کو فائر کرکے زخمی کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم سیل )مزنگ کے علاقہ میں معمولی لڑائی جھگڑے پر تین دوستوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا زخمیوں کو گنگارام ہسپتال میں طبی امداد کیلئے بھجوا دیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مزنگ مین بازار کے رہائشی ارشاد ،شعیب اور امان ندیم اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے کہ اس دوران بابر نامی نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان تینوں دوستوں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو گنگارام ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس کے مطابق تنازع معمولی جھگڑا معلوم ہوا ہے زخمیوں کے بیان ریکارڈ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید کارروائی کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -