سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 69ملزمان اشتہاری گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 69ملزمان اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پسرور (نامہ نگار) ڈی ایس پی پسرور شاہد اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پسرور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 69ملزمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا جبکہ 27ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں پولیس نے 9کلوگرام چرس،شراب کی 2چالو بھٹیاں اور40بوتل شراب برآمد کر لی انہوں نے بتایا کہ پسرور ،چونڈہ اور بڈیانہ میں جوا اور منشیات فروشی کا قلع قمع کر دیا گیا ہے جبکہ کرکٹ میچز پر پرچی جوا کی شکایات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔      اس سلسلہ میں پی ٹی اے کا تعاون ضروری ہے کیونکہ جدید طریقے کے مطابق لوگ گھر بیٹھے موبائل فون پر کسی دوردراز مقام پر بیٹھے بُکیئے کے پاس جوا لگا دیتے ہیں جس کا آسانی سے سُراغ لگانا مشکل ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پسرور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اوپر نصب بڑے بڑے سپیکر اتار کا ضبط کر لیں اور صرف ایک سپیکر ہارن باقی رہنے دیں انہوں نے حکم دیا کہ اگر کوئی سپیکر اتارنے میں رکاوٹ ڈالے تو اس کے خلاف اسی وقت مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام آپس میں بیٹھ کر اذان کا ایک وقت مقرر کر لیں تو یہ معاشرے کے لیئے بہت بہتر ہوگا ۔اس موقع پر چئیرمین امن کمیٹی تحصیل پسرور علامہ عقیل احمد ظہیر بھی موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -