ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں داکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرا ئع کے مطابق مغل پورہ ساہوواڑی کے رہا ئشی ساجد کے گھر سے چور 23لاکھ اور اقبال ٹاؤن کشمیر بلاک میں اصغر کے 13لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاچوری کر کے لے گئے جبکہ نواب ٹاؤن عدنان کی دکان سے دو ڈاکو 9ہزارکی نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے اور گلشن راوی اے بلاک میں عظمی سے ساڑھے چار لاکھ،لٹن روڈ باغ گل بیگم میں ظفراور اسکے دوستوں سے ایک لاکھ 95ہزار،مانگا منڈی ڈیرہ اسماعیل کے قریب ظفر سے ایک لاکھ 27ہزار،کاہنہ میں ریڈنشیا ٹاؤن میں ہارون سے 16ہزار،وحدت کالونی الحمد کالونی میں مراتب کی فیملی سے 14ہزار،مسلم ٹاؤن یونیو رسٹی گیٹ نمبر ایک پر ابوبکر سے 20ہزار اور سٹی رائیونڈ راجہ جنگ پھاٹک پر یوسف سے 7لاکھ مالیت کی کار اور نقدی موبائل چھین لیا گیا جبکہ اقبال ٹاؤن سے ابوبکر،مسلم ٹاؤن سے کامران،گلشن اقبال سے امداد،سمن آباد سے شعیب،شالیمارسے شفیق،مزنگ سے فقیراور پرانی انارکلی سے ذیشان کی مو ٹر سائیکلیں اور نواب ٹاؤن سے عدنان اور جوہر ٹاؤن سے احمد ندیم کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی