دو ملازمین سے نقدی و گھڑی چھین لی

دو ملازمین سے نقدی و گھڑی چھین لی

بورے والا(نا مہ نگار)آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ملزموں نے مقامی زمیندار کی حویلی میں گھس کر دو ملازمین سے ہزاروں روپے نقدی اور کلائی گھڑی چھین لی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک 451ای بی لاٹ بھٹیاں کے زمیندار محمد اسلم بھٹی نے اپنی درخواست میں بتایا کہ گذشتہ شب 12بجے کے قریب وہ اپنے احاطہ مویشیاں کی جانب گیا تو دیکھا کہ وہاں اچانک چار مسلح افراد داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر ملازم محمد بشیر سے 1500سوروپے دوسرے ملازم ساجد سے 700سو روپے اور کلائی گھڑی سیکو چھین کر فرار ہو گئے ۔    پولیس نے محمد وحید وصلی اورمشتاق احمد وصلی سکنہ فارم 2چک 459ای بی محمد ارشد جھبیل سکنہ چک 519ای بی اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف زیردفعہ 392ت۔ پ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : علاقائی