نوید رسول مرزا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نوید رسول مرزا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے سینئر وکیل نوید رسول مرزا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوید رسول مرزا پرویز مشرف کے دور حکومت میں پراسیکیوٹر جنرل نیب بھی رہ چکے ہیں ،وہ 1948کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔وہ فوج میں کیپٹن رہے اور 1974میں فوج سے سبکدوشی کے بعدانہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کی اور 1980میں وکالت کا آغاز کیا۔وہ سابق سیکرٹری دفاع ہمایوں فیض رسول کے بھائی ،سپریم کورٹ کے مرحوم جج منور مرزا کے برادر نسبتی اور سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا ء بندیال کے ماموں ہیں۔اس سے قبل محمد حنیف کھٹانہ ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کام کررہے تھے ،انہیں جولائی 2014میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا تھا ،وہ 7دسمبر1999کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے طور پر اس دفتر سے وابستہ ہوئے تھے ۔انہوں نے 15سال سے زائد عرصہ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں گزاراجو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ایڈووکیٹ جنرل کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد حنیف کھٹانہ نے فروری کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفی ٰ دے دیا تھا جو گزشتہ روز منظور کرکے نوید رسول مرزا کو ان کی جگہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ آخر -