سانحہ آرمی پبلک سکول ،شہدا کیلئے بہادری کے اعزازات کی منظوری

سانحہ آرمی پبلک سکول ،شہدا کیلئے بہادری کے اعزازات کی منظوری

 اسلام آباد ( آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی پبلک سکول پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور اور تمغہ شجاعت کی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی پبلک سکول کے شہداء کوبہادری کے اعزازات بعد از مرگ کی منظوری دی ۔ صدر مملکت نے وزارت قانون کی سمری اور ر وزیراعظم کی ایڈوائس پراسلامی نظریاتی کی تشکیل نو کرتے ہوئے 9 ارکان کو تین برس کے لیے کونسل کا ممبر مقرر کر دیاجبکہ جسٹس ریاض احمد خان کی بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تین برس کیلئے تقرر کی بھی منظوری دے دی ۔ شہداء،اعزازات

مزید : صفحہ آخر