قومی اسمبلی کارڈ نہ ہونے پر 15 ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا،کیپٹن صفدر سمیت

قومی اسمبلی کارڈ نہ ہونے پر 15 ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا،کیپٹن صفدر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 15 ارکان کو نیا کارڈ حاصل کر نا پڑا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے گھر سے کارڈ لاکر ووٹ ڈالا اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی میں سینٹ کی اسلام آباد سے 2 نشستو ں کے انتخابات میں 15 اکان اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اصل کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے سے روک دیا ‘ (ن) لیگ کے کیپٹن صفدر سمیت 15 ارکان نے سپیکر آفس سے نیا کارڈ حاصل کر کے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو اپنا اصل کارڈ لانے کیلئے واپس گھر جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں سینٹ کی اسلام اباد سے 2 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں (ن) لیگ کے کیپٹن صدر سمیت 15 ارکان قومی اسمبلی کے کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے پہنچ گئے تاہم الیکشن کمیشن کے عملے نے انہیں کارڈ دکھائے بغیر پولنگ بوتھ میں جانے سے روک دیا جس پر یہ تمام ارکان سپیکر آفس پہنچ گئے جہاں ان کے نئے ’’شناختی کارڈ‘‘ ہنگامی بنیادوں پر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ بعد ازاں کیپٹن صفدر سمیت 15 ارکان نے اسمبلی کے نئے کارڈ دکھا کر اپنا ووٹ استعمال کیا۔ اس طرح وفاقی وزیر احسن اقبال بھی اپنا کارڈ گھر بھول آئے اور انہیں دوبارہ گھر جا کر کارڈ لانا پڑا۔

مزید :

صفحہ اول -