آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔مسٹر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے اپنی بیٹی کو میرٹ کے برعکس یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن تعینات کیا۔ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔ عدالت نے وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

علاقائی -