بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت

بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ملزم کی عبوری ضمانت میں 11مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ملزم اور ایف آئی اے کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم محمد علی کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ کا ریکار ڈپیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم محمد علی لڑکی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل سید نجم الحسن گیلانی نے موقف اختیار کیا کہالزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے،عدالت نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت میں 11مارچ تک توسیع کرتے ہوئے ملزم اور ایف آئی اے کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی