ملک بھر میں مذہبی تہوار ہولی جوش و خروش سے منایاگیا

ملک بھر میں مذہبی تہوار ہولی جوش و خروش سے منایاگیا

لاہور(وقائع نگار)ملک بھر میں بسنے والی ہندو برادری نے گزشتہ روز اپنا مذہبی تہوار ہولی کی تقاریب بھرپور جوش و خروش سے منائیں، اس سلسلے میں مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندرراوی روڈ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ہندودھرم سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشیوں کا اظہار کیا، متروکہ وقف املاک بورڈکی طرف سے سیکورٹی سمیت تمام اہم اقدامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر منورچاند کا کہنا تھا کہ رنگوں کی یہ ہولی خوشیاں بکھیرنے کا ذریعہ ہے، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری شرائن اظہر نذیر سلہری سمیت بورڈ کے افسران اور بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور بھجن بھی گائے گئے۔

ہولی

مزید : علاقائی