سینیٹ الیکشن،پنجاب اسمبلی میں گھٹن، مسلم لیگ(ن) کی ثوبیہ ستی بے ہوش ہو گئیں
لاہور(آن لائن ،اے این این) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ثوبیہ ستی سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں۔ پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران ایم پی ایز کی تعداد بڑھنے سے مسلم لیگ (ن)کی راولپنڈی سے رکن اسمبلی صوبیہ ستی ووٹ ڈالتے ہوئے بیہوش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا۔جہاں انھیں طبعی امداد دی گئی اور طبیعت سنبھلنے پر واپس بھیج دیا گیا۔