ایران نے پاکستان سے عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

ایران نے پاکستان سے عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

تہران(اے این این) ایران نے گزشتہ دنوں پاکستانی سرحد کے قریب سے گرفتارہونے والے عسکریت پسند عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے ایک ہفتہ قبل پاک ایران سرحدی علاقے سے عسکریت پسند عبدالستار ریگی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی انٹرپول برانچ کے سربراہ جنرل مسعود رضوانی کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ مسعود رضوانی نے کہا کہ عبدالستار ریگی بدنام زمانہ دہشت گرد عبدالمالک ریگی کاکزن ہے۔ ایران نے دہشت گردی کے الزام میں عبدالمالک ریگی کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا تھا۔

مزید : علاقائی