سانگھڑ ،زمیندار کی نجی جیل سے دو سال سے قید 13بچوں سمیت26ہاری بازیاب

سانگھڑ ،زمیندار کی نجی جیل سے دو سال سے قید 13بچوں سمیت26ہاری بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگھڑ(اے این این)سانگھڑ میں عدالتی حکم پر پولیس نے ایک زمیندار کی مبینہ نجی جیل میں دو سال سے قید 13 بچوں سمیت 26 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق نووکولی نامی شخص نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کی عدالے میں درخواست دی تھی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سانگھڑ کے گوٹھ سونوخان بھمبرو میں ایک زمیندار نے 26 ہاریوں کو دو سال سے جبری قیدی بنایا ہوا ہے۔ درخواست پر سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شہدادکوٹ پولیس کو ہاریوں کی بازیابی کا حکم دیا جس پر پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے 13 بچوں سمیت 26 ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق بازیاب ہاریوں کو ا?ج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -