واشنگٹن سمیت شمال مشرقی ساحل پر شدید برفانی طوفان

واشنگٹن سمیت شمال مشرقی ساحل پر شدید برفانی طوفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(بیوروچیف)اس تحریر کے وقت واشنگٹن میٹرو پولیٹن ایریا سمیت امریکہ کے مشرق ساحل سے ملحق علاقے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے۔ اس مرتبہ یہ طوفان شمال سے جنوب کی طرف جا رہا ہے۔ نیو یارک شہر کے جنوب سے چلنے والا برف اور بارش سے لیس طوفانی سسٹم واشنگٹن ڈی سے گزر کر شمالی ورجینیا پہنچا۔پھر یہ مغرب کی طرف بڑھ کر امریکہ کے انتہائی جنوب میں واقع دو ریاستوں میں میسی پی اور لوزیانا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی اور ملحقہ ریاستوں میری لینڈا اورورجینیا میں تمام سرکاری دفاتر اور سکول بند ہیں اور ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن کے علاقے میں ایک سے دو انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے برف گرتے ہوئے سات گھنٹے ہو چکے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ تھمتا نظر نہیں آتا۔ نیو یارک میں جے ایف کے ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ لا گارڈیا کی ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جہاں ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور سیمنٹ کی دیوار سے ٹکرا گیا جس نے اسے سمندرمیں گرنے سے بچا لیا۔

مزید :

علاقائی -