دہشت گردی کی وجہ امریکہ نواز پالیسیاں ہیں ، مدارس نہیں، عبد الغفور حیدری

دہشت گردی کی وجہ امریکہ نواز پالیسیاں ہیں ، مدارس نہیں، عبد الغفور حیدری

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علماء اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل وزیر مملکت برائے پوسٹل اینڈ سروسز مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ مدارس نہیں حکومتی امریکہ نواز پالیسیاں ہیں ، ،دہشتگردی کو مذہب کے ساتھ جوڑنا ،نا انصافی اورمغرب نواز سو چ ہے ، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی خودہارس ٹریڈنگ کی دلدل میں پھنس گئی ، عمران خان سے اپنے ارکین اسمبلی توسنبھالے نہیں جاتے ، مولانا فضل الرحمان نے سچ کہا کہ عمران خان دوسروں پر تنقید کی بجائے پہلے اپنے بکرے سنبھالیں ، بلوچستان کی تعمیر و ترقی کا راز پاک چائنا دوستی گوادر کا شغر رہداری کی کامیابی سے منسلک ہے ، سڑک کا روٹ تبدیل کرنے سے بلوچستان کی ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمدنائب امیر مولانا عبداللہ جتک جوائنٹ سیکر ٹری حاجی بہرام خان اچکزئی میر حشمت لہڑی وڈیرہ عبد الصمدمیر نظام الدین حاجی نصیب اللہ خان و دیگر موجود تھے ۔

امریکہ نواز

مزید : علاقائی