پاکستانی عابد نصیر مانچسٹر اور نیویارک بم دھماکوں کے الزام میں مجرم قرار،عمر قید کی سزا کا امکان

پاکستانی عابد نصیر مانچسٹر اور نیویارک بم دھماکوں کے الزام میں مجرم ...

واشنگٹن(اے این این) امریکی عدالت نے مانچسٹر اور نیویارک میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی عابد نصیر مجرم قرار دے دیا،عمر قید کی سزا کا امکان۔تفصیلات کے مطابقایک امریکی جیوری نے برطانیہ سے جلاوطن کی جانے والے 28 سالہ پاکستانی شخص عابد نصیر کو برطانیہ میں القاعدہ کا سیل چلانے اور مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کرنے کی القاعدہ کی سازش میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔اس مقدمے کے دوران ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ سے ملنے والے کاغذات کو پہلی بار کسی عدالت میں بطور شہادت پیش کیاگیا۔وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ کی رہائش گاہ سے ملنے والی دستاویزات میں یورپ میں دہشتگردی کے منصوبے کا ذکر ملتا ہے۔امریکی جیوری نے عابد نصیر کو دہشتگردوں کی عملی مدد، دہشتگردی کے لیے ذرائع مہیا کرنے اور مانچسٹر کے آرناڈیل سکوائر میں دھماکے کیلیے تباہ کن مواد مہیا کرنے کے الزام کو صحیح مانتے ہوئے انھیں مجرم قرار دے دیا ہے۔عابد نصیر کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور انھیں عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔امریکی جیوری نے عابد نصیر کو دہشتگردوں کی عملی مدد، دہشتگردی کے لیے ذرائع مہیا کرنے اور مانچسٹر کے آرناڈیل سکوائر میں دھماکے کیلیے تباہ کن مواد مہیا کرنے کے الزام کو صحیح مانتے ہوئے انھیں مجرم قرار دے دیا ہے۔12 رکنی جیوری اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ عابد نصیر القاعدہ کے اس سیل کے سربراہ تھے جس نے مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کی سازش تیار کی تھی۔عابد نصیر جو اپنا دفاع خود کر رہے تھے نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔عابد نصیر نے کہا کہ وہ برطانیہ ڈگری حاصل کرنے گئے تھے نہ کہ دہشت گردی کرنے۔برطانیہ کی ایک عدالت نیناکافی شہادتوں کی بنا پر عابد نصیر کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا تھا لیکن برطانیہ نے انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا ۔برطانوی انٹیلی جنس کے چھ افسران بطور گواہان جیوری کے سامنے پیش ہوئے۔عابد نصیر کو 2009 میں ایک درجن افراد کے ہمراہ مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی سازش کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ عابد نصیر ایک سازش میں ملوث تھا جس کے تحت مانچسٹر اور نیویارک کے زیر زمین ریلوے سمیت کئی جگہوں پر بم دھماکے کیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ عابد نصیر اور ان کے دو ساتھی القاعدہ کے کسی رکن سے رابطے میں تھے۔نصیر نے خفیہ ای میلز کے ذریعے مانچسٹر میں ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی بات کی۔عابد نصیر ان ایک درجن افراد میں شامل تھے جنھیں 2009 میں برطانیہ میں مانچسٹر کے شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی سازش کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : علاقائی