تحریک انصاف نے میدان مار لیا، خیبرپختونخواہ سے سینٹ انتخابات کے غیر حتمی نتائج
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ سے بھی سینٹ انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں اور کامیاب ہونیوالی جماعتوں میں تحریک انصاف سرفہرست ہے ۔
غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے نعمان وزیر67ووٹ لے کر جبکہ ن لیگ کے جاوید عباسی کامیاب ہوئے ہیں ۔
جنرل نشست پر تحریک انصاف کے محسن عزیز ، شبلی فراز، لیاقت ترکئی ، جماعت اسلامی کے سراج الحق ، جے یوآئی کے مولاناعطاءالرحمان ، مسلم لیگ ن کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ، پیپلزپارٹی کے خانزادہ خان کامیاب ہوئے ہیں ۔
اقلیتی نشست پر 77ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے جان کینتھ ولیمز کامیاب قرار پائے ۔
غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی ثمینہ عابد 66ووٹ جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی ستارہ ایاز 30ووٹ لے کر کامیاب قرارپائیں ۔