ایف سی کی کارروائی ،23مارچ کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

ایف سی کی کارروائی ،23مارچ کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
ایف سی کی کارروائی ،23مارچ کو تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 23مارچ کو ہونے والی دو بڑی تخریب کاری کی کارروائیاں ناکام بنا دی ہیں ۔صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ایف سی اہلکاروں نے چمن او ر اس کے نواحی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ ،گولہ بارود اور بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد قبضہ میں لے لیاہے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ قبضہ میں لیاگیا بارود 23مارچ کو ہونے والی تقریب میں استعمال کیا جانا تھا لیکن سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے تخریب کاری کے دو بڑے منصوبوں کو ناکام بنا دکادیاہے ۔قبضہ میں لیے گئے اسلحہ میں 48مارٹر گولے ،ستی بم اور بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد سمیت کئی پستول بھی شامل ہیں ۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...