فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شخص کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو یقین نہ آئے

فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شخص کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو یقین نہ ...
فن لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شخص کو اتنا جرمانہ کہ آپ کو یقین نہ آئے

  


ہیلنسکی (مانیٹرنگ ڈیسک)فن لینڈ میں ٹریفک قونین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی "حیثیت"کے مطابق ادا کرنا ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق فن لینڈ میں جو جتنا امیر ہو گا جرمانہ بھی اتنا زیادہو گا اور اس کی مثال ہے وہ شخص جسے تیز رفتاری پر گاڑی چلانے پر 77ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا ۔رائمہ کوئسلہ نامی شخص 80کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے کے بجائے 103کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا نے پر تقریباً 77ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا ۔اس ملک کے قوانین میں شامل ہے کہ جو شخص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسے جرمانہ بھی اس کی آمدنی کے مطابق کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس