پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملنے پر خوشی نہیں ہوگی: مصباح الحق

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملنے پر خوشی نہیں ...
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملنے پر خوشی نہیں ہوگی: مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ بارش کے معاملات قدرت کے ہاتھ میں ہیں لیکن اُن کی خواہش ہے کہ میچ کے دوران بارش نہ ہو، بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہواتواُنہیں ایک پوائنٹ ملے گا لیکن اگر میچ مکمل ہوگیاتو تین پوائنٹس حاصل ہونے کا قوی امکان ہے ۔
 نیوزی لینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق کاکہناتھاکہ گرین شرٹس جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے لیے پ±رامید ہے اور اس جیت کی اہمیت بھی معلوم ہے ۔
ایک سوال کے جواب میںمصباح الحق کاکہناتھاکہ سرفراز احمد کو کھلانے کے بارے میںتاحال فیصلہ نہیں ہوسکا ، اے بی ڈویلیئرز کو روکنے کا ایک ہی حل ہے کہ اُسے جلد ازجلد پویلین بھیجاجائے ۔

مزید :

کھیل -