سابق کرکٹرز کی تنقید ، مصباح الحق نے رمیز راجہ اور جاویدمیانداد کو کھری کھری سنادیں

سابق کرکٹرز کی تنقید ، مصباح الحق نے رمیز راجہ اور جاویدمیانداد کو کھری کھری ...
سابق کرکٹرز کی تنقید ، مصباح الحق نے رمیز راجہ اور جاویدمیانداد کو کھری کھری سنادیں

  


آکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے مشورے دینے والے سابق کپتان جاوید میانداد اور رمیز راجہ کو کھری کھری سنادیں اور کہاکہ ا ب وہ محمد عرفان سے اوپننگ کرالیں ؟

عرب میڈیا کے مطابق رمیز راجہ اور جاوید میانداد کے مشورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کاکہناتھاکہ ذراالگ سے سوچنے کا کیا مطلب ہے؟کیااب عرفان سے اوپننگ کرالیں ؟ وکٹ کیپر اور بلے باز سرفرازاحمد کو کھلانے پر غورکررہے ہیں ، سرفرازاحمد نے گذشتہ سال یواے ای میں آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اوپننگ کی تھی لیکن ورلڈکپ 2015ءکے دوران یہاں صورتحال مختلف ہے ۔

مصباح الحق کاکہناتھاکہ آفریدی کی موجودگی میں یاسرشاہ کو کھلانے کی شاید ضرورت نہیں؟ گرین شرٹس کی باﺅلنگ مضبوط اور اس پرمکمل اعتماد ہے۔

یادرہے کہ گذشتہ چارمیچوں میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہواجس کے باعث مڈل آرڈر پر دباﺅ بڑھ گیا، یونس خان پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اوپنر لانے کا تجربہ کیاگیا لیکن ناکام رہا،ناصر جمشید کی کارکردگی بھی ناقص رہی ۔

مزید : کھیل