اروند کیجریوال کی ایک بار پھر استعفیٰ کی پیشکش
نئی دہلی (آئی این پی) نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے پارٹی کے اندر سے ہونے والی تنقید کے بعد ایک بار پھر پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شانت بھوشن اور یوگندریادیو کو پولیٹیکل افیئرز کمیٹی کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔