سٹیج آرٹسٹ شوکت رنگیلا کی تھیٹرمیں ’بیوی‘ کے ہاتھوں پٹائی ڈرامہ نکلی

سٹیج آرٹسٹ شوکت رنگیلا کی تھیٹرمیں ’بیوی‘ کے ہاتھوں پٹائی ڈرامہ نکلی
سٹیج آرٹسٹ شوکت رنگیلا کی تھیٹرمیں ’بیوی‘ کے ہاتھوں پٹائی ڈرامہ نکلی

  


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھیٹرمیں سٹیج ڈرامے کے دوران مبینہ طورپر سینئر فنکار شوکت رنگیلا کی اپنی بیوی کے ہاتھوں پٹائی کی کہانی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور یہ دراصل ایک ڈرامہ کی ریہرسل تھی جس پر فریقین میں صلح صفائی کرانیوالا ’کوڈو ‘بھی حیران رہ گیا۔

چند دن قبل سینئر فنکار شوکت رنگیلا کی مبینہ بیوی کے ہاتھوں درگت خبروں کی زینت بنی توفنکار کیلئے جنا عذاب ہوگیا۔ رنگیلانے بتایاکہ یہ دراصل لڑائی نہیں بلکہ نئے ڈرامے” بیوی نوں کوئی سمجھائے “کی ریہرسل تھی، حقیقی بیوی بہت اچھی ہے لیکن یہ چیزیں دیکھ کر لڑپڑی کہ شاید اس کی کوئی اور دوست بھی انٹری دے چکی ہے جس پر اُسے منانا پڑا۔

پھینٹی لگنے اور معاملات میڈیا تک پہنچنے کے بعد نقاب پو ش خاتون بھی منظرعام پرآگئیں اور موصوفہ سٹیج آرٹسٹ سپنانکلیں جنہوں نے کردار میں ایسارنگ بھراکہ خود اپناآپ ہی بھلابیٹھیں اور بتایاکہ یہ ڈرامے کا کردار تھا ، روز سمجھاتی تھیں لیکن ڈرامائی خاوند نہیں سمجھاجس پر مارپیٹ کا طریقہ اپنایالیکن وہاں موجود ٹی وی کے کیمرے نے معاملے کو اوررنگ دیدیا۔

ڈرامے کی ریہرسل بھی حقیقت کے قریب تھی کیونکہ پٹائی اصلی لگ رہی تھی ۔ڈرامائی میاں بیوی میں صلح کرانیوالے کوڈو نے بتایاکہ شوہر تو رنگیلاہی تھے لیکن آج ہی پتہ چلا کہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی سے کیا گیا ،حقیقت کے قریب تر ہونے کی وجہ سے وہ خود حیرت زدہ ہیں ۔

دوسری طرف ڈائریکٹرآرٹس کونسل عبدالحلیم کاکہناتھاکہ ڈرامے کی ریہرسل کو حقیقی واقعہ بناکر پیش کیاگیا جو درست نہیں ، اس اقدام سے انڈسٹری کو نقصان پہنچاہے ۔

مزید : تفریح