جنوبی افریقہ کیخلاف میچ ،عوام نے بارش کی دعائیں شروع کردیں

جنوبی افریقہ کیخلاف میچ ،عوام نے بارش کی دعائیں شروع کردیں
جنوبی افریقہ کیخلاف میچ ،عوام نے بارش کی دعائیں شروع کردیں

  


اوکلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف کل ہونے والے میچ میں پاکستانی عوام نے بارش کی دعائیں شروع کر دیں ہیں ۔پاک افریقہ میچ میں بارش کا امکان 40 فیصد ہے اور محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جس سے پاک افریقہ میچ متاثر ہو سکتا ہے۔میچ کے بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جو کہ پاکستانی ٹیم کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی حالیہ کا رکردگی اتنی اچھی نہیں کہ وہ جنوبی افریقہ سے میچ جیت سکے اور ورلڈ کپ میں بھی قومی ٹیم کاریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا نہیں ہے۔پاکستان کی انتہائی بر ی کارکردگی کی وجہ سے عوام نے دعائیں شروع کردی ہیں کہ اس میچ میں بارش ہوجائے تاکہ کم از کم پاکستان کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امید پیدا ہوسکے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ 1992ءکے ورلڈ کپ میں پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملا تھاجو اسے سیمی فائنل میں لے گیا تھا۔

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ، جنوبی افریقہ کے مقابلے میں سرفرازاحمد کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

مزید : Cricket World Cup 2015