بلوچستان میں امن امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار گیس کمپنیاں ہیں:عبدالمالک بلوچ

بلوچستان میں امن امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار گیس کمپنیاں ہیں:عبدالمالک ...
بلوچستان میں امن امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار گیس کمپنیاں ہیں:عبدالمالک بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن امان کی خراب صورتحال کا ذمہ دار گیس کمپنیاں ہیں اور گیس کمپنیوں نے صوبے میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہناتھا کہ سوئی گیس میں تمام صوبوں کا جائزحصہ ہونا چاہیے اور گیس کمپنیوں کو 50 فیصد پرانے واجبات کی ادائیگی تک نئے ذخائر کی تلاش نہیں کرنے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی صوبے کو اس کا جائز حق نہیں ملے گا تو وہاں امن وامان قائم نہیں رہ سکتا۔وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وہ 17 مارچ کو گیس کا مسئلہ سی سی آئی کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔

نیاخیبر پختون خواہ بن گیا ،لوگوں نے اپنا ضمیر نہیں بیچا:عمران خان

مزید :

قومی -اہم خبریں -