ورلڈکپ2015ء، ویسٹ انڈیز کو بھارت سے شکست ،پاکستان تیسرے نمبرپر

ورلڈکپ2015ء، ویسٹ انڈیز کو بھارت سے شکست ،پاکستان تیسرے نمبرپر
ورلڈکپ2015ء، ویسٹ انڈیز کو بھارت سے شکست ،پاکستان تیسرے نمبرپر

  


پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء کے پول اے کی ٹیموں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے شکست دیدی ہے جس سے ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ کم ہونے سے پاکستان ٹیم 3نمبر پر آ گئی ہے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے4میچز میں سے 2میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے ویسٹ انڈیز کا رنز ریٹا -0.313 کے بعد-0.511ہو گیا جس سے ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر سے چوتھے پر آ گئی ہے اور قومی ٹیم -0.385کیساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔واضح رہے کہ پاکستان کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ کیساتھ کل ہو گا جس میں پاکستان کی فتح لازمی ہے۔

مزید : Cricket World Cup 2015