انسان کی نیند اور موٹاپے میں گہر اتعلق تحقیق میں سامنے آگیا،آپ بھی ان ہدایات پر عمل کر کے موٹاپے سے محفوظ رہ سکتے ہیں

انسان کی نیند اور موٹاپے میں گہر اتعلق تحقیق میں سامنے آگیا،آپ بھی ان ...
انسان کی نیند اور موٹاپے میں گہر اتعلق تحقیق میں سامنے آگیا،آپ بھی ان ہدایات پر عمل کر کے موٹاپے سے محفوظ رہ سکتے ہیں

  


بوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے نیند اور موٹاپے میں گہرا تعلق دریافت کرلیا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ معلوم ہوگئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے وزن پر قابو پانا آسان اور ممکن ہے۔ پین سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ موٹاپے کا تعلق اس بات سے نہیں ہے کہ آپ کتنا سوتے ہیں بلکہ اس بات سے ہے کہ آپ کی نیند کے ٹائم ٹیبل میں کتنی تبدیلی آتی ہے۔ اگر آپ معمول سے ایک گھنٹہ کم سوئیں تو اگلے دن آپ کی خوراک میں اضافہ ہوجاتا ہے اور آپ اوسطاً 201ہرارے زیادہ استعمال کرتے ہیں جبکہ چکنائی کے استعمال میں چھ گرام اضافہ ہوجاتا ہے اور اسی طرح کاربوہائیڈریٹ کے استعمال میں 32 گرام کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ معمول سے کم سوئیں تو بھی یہی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

اگر آپ کو بھی پیروں میں سوجن کا سامنا ہے تو اسے نظر انداز نہ کر یں بلکہ۔۔۔

 تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ وزن میں اضافہ نہ ہو تو سونے کی مقدار میں تبدیلی نہ کریں یعنی اگر آپ آٹھ گھنٹے سو رہے ہیں تو روزانہ آٹھ گھنٹے ہی سوئیں۔ معمول سے کم سونے یا زیادہ سونے، دونوں صورتوں میں وزن میں اضافہ ہوگا۔

مزید : تعلیم و صحت