جہازوں پر تمباکو نوشی کی اجازت نہیں تو ٹائلٹ میں ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟معمہ حل ہو گیا

جہازوں پر تمباکو نوشی کی اجازت نہیں تو ٹائلٹ میں ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟معمہ حل ...
جہازوں پر تمباکو نوشی کی اجازت نہیں تو ٹائلٹ میں ایش ٹرے کیوں ہوتی ہے؟معمہ حل ہو گیا

  


پیرس (نیوز ڈیسک) آپ یقیناً یہ جانتے ہوں گے کہ جہاز میں سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پابندی کے باوجود ہر جہاز میں ایش ٹرے موجود ہوتی ہے اور ہر ایئرلائن کے لئے یہ قانونی طور پر ضروری ہے کہ وہ جہاز میں ایش ٹرے کا بندوبست رکھے۔

امریکہ میں ڈومیسٹک پروازوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی تقریباً 25 سال پہلے لگائی گئی جبکہ دیگر ممالک میں بھی ایسی ہی پابندی عائد ہے لیکن ہر جہاز کے ٹوائلٹ کے دروازے کے اندر کی طرف ایش ٹرے نصب کی جاتی ہے۔ ہوا بازی کے قوانین کے مطابق ایش ٹرے کو ”کم از کم سامان“ کا حصہ قرار دیا گیا ہے یعنی اگر یہ موجود نہ ہو یا اس میں کوئی خرابی ہو تو تین دن کے اندر اس مسئلے کو حل کرنا لازمی ہے۔

لمحوں کی لغزش، منٹوں کا لطف، دبئی میں 2 شادی شدہ خواتین نے غیر ملکی کو لمبے جھگڑے میں پھنسا دیا

 سگریٹ نوشی کی اجازت نہ ہونے کے باوجود ایش ٹرے کے موجود ہونے کی وجہ دلچسپ بھی ہے اور اہم بھی۔ 1973ءمیں ریوڈی جنیرو سے پیرس جانے والی وارگ پرواز 820 میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 123 مسافر ہلاک ہوگئے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کسی مسافر نے جلتا ہوا سگریٹ کوڑے والی ٹوکری میں پھینک دیا تھا جو آگ کا باعث بنا۔ اس حادثے کے بعد دوران پرواز سگریٹ نوشی ممنوع قرار دے دی گئی لیکن ایش ٹرے اس لئے موجود رکھا گیا کہ اگر کوئی مسافر اس قانونی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سگریٹ جلالے تو اسے پھینکنے کے لئے کوڑے والی ٹوکری کا استعمال نہ کرے بلکہ اسے مناسب طریقے سے ایش ٹرے میں بجھائے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاز میں ”سگریٹ نوشی ممنوع ہے“ کہ پیغامات بھی آویزاں کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ایش ٹرے بھی فراہم کی جاتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس