قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 15 مسافر زخمی

قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 15 مسافر زخمی
قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 15 مسافر زخمی

  

نوشہرو فیروز(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر پیش آنے والا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، ڈائیور نے تیزی سے دوسری گاڑیوں کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی تاہم گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کوچ الٹ گئی۔حادثے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ریسکیو ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔ ہسپتال میں طبی امداد کے دوران 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزید : نوشہروفیروز /اہم خبریں