سکیورٹی پر مامور 2 اہلکاروں نے امریکی شہریوں سے 70 ہزار روپے کےقریب نقدی چھین لی

سکیورٹی پر مامور 2 اہلکاروں نے امریکی شہریوں سے 70 ہزار روپے کےقریب نقدی چھین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پولیس کے اعلیٰ افسران پی ایس ایل کی سکیورٹی میں مصروف، سکیورٹی پر مامور 2 اہلکاروں نے سرکاری اسلحہ کی نوک پر امریکی نژاد شہری سے 70ہزار روپے کے قریب نقدی وغیرہ چھین لی، فلیٹیز ہوٹل کے سکیورٹی انچارج کی مدعیت میں دونوں اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا، دوسرا تاحال فرار ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق شہر میں پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور حساس اداروں سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جہاں دن رات ایک کردئیے ہیں وہیں فلیٹیز ہوٹل کے قریب سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل عمیر اور شفیق نے فلیٹیز ہوٹل میں ٹھہرے مقبول شیخ نے فلیٹیز ہوٹل کی انتظامیہ کو پولیس کی مجرمانہ کارروائی سے آگاہ کیا جس پر فلیٹیز ہوٹل کے سکیورٹی انچارج کرنل (ر) افتخار احمد کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک اہلکار شفیق کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سے دوسرا کانسٹیبل عمیر تاحال مفرور ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری مقبول شیخ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہے اور پولیس کانسٹیبل عمیر اور شفیق دونوں میاں بیوی کو سائیڈ پر لا کر نہ صرف اسلحہ دکھا کر حراساں کررہے ہیں بلکہ ان سے پیسے بھی چھین رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کوءی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتوں کے متعدد واقعات منظر عام پر آچکے ہیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بناءپر کسی کے خلاف اس طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے آئندہ کیلئے اس طرح کے واقعات کا سدباب کیا جاسکے۔

واقعہ کے متعلق ایس پی سول لائن علی رضا کا کہنا تھا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی اس طرھ کی کالی بھیڑیں کسی بھی قسم کی رعایت کی مستحق نہیں ہیں اور انشاءاللہ ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

مزید :

لاہور -