جڑی بوٹی مکاؤ مہم میں کسانوں کا غیرمعمولی جوش وخروش ، محکمہ زراعت کی شعوری مہم پر اظہار اطمینان

جڑی بوٹی مکاؤ مہم میں کسانوں کا غیرمعمولی جوش وخروش ، محکمہ زراعت کی شعوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت کی جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار وداؤ مہم میں کسان جوش و وخروش سے شریک ہورہے ہیں ، جڑی بوٹیوں کے نقصانات کے بارے آگاہی حاصل ہونے کے بعد ان کسانوں کو جوش وخروش مزید بڑھ گیا ہے، پنجاب بھر کے کسان اور کاشتکار محکمہ زراعت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہاکہ جڑی بوٹیاں کے سولہ مختلف نقصانات ہیں اس لئے ان جڑی بوٹیوں کی تلف کرنا بہت ضروری ہے ،جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں فی ایکٹر پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ،محکمہ زراعت نے جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کے لئے مہم کو ہر سطح پر منظم کیا اس مہم کو جڑی بوٹی مکاؤ پیداوار ودھاؤ مہم کا نام دیاگیا ہے جس کو کامیاب بنانے کے لئے نمبردار، پٹواری، محکمہ زراعت کے ملازمین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شر یک ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ جڑی بوٹیوں کے سولہ نقصانات یہ ہیں پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں، معیاری پیداوار کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔
،پیداواری اخراجات میں اضافہ کرتی ہیں، فصلوں کو گرا دیتی ہیں، خور ک کے اجزاء کو ضائع کر تی ہیں، پانی کا نقصان کرتی ہیں، روشنی کے حصول میں مقابلہ کرتی ہیں، جگہ پر قبضہ کر لیتی ہیں، کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بنتی ہیں، جانوروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں اور انسان کے لیے بھی مضر ہیں جبکہ آبی گذرگاہوں اور آبی حیات کو بھی ان سے خطرہ ہے۔

مزید :

کامرس -